@nadeemtabish02: یعنی میں راہ و رسم رکھوں اس سے ، جی نہیں جس کا یہ حال ہو کہ ابھی ہے ، ابھی نہیں ورنہ تو دشت چھوڑ کے چل ہی دیا تھا میں مجنوں پکار اُٹھا کہ نہیں مرشدی نہیں کوئی نہیں کہ جس سے گلے لگ کے روئیے سالا اپُن کے گھر میں کوئی پیڑ بھی نہیں کوئی نہیں کہ جس پہ کیا جائے اعتبار میں اپنی بات کر رہا ہوں آپ کی نہیں کوئی سُنتے ہی جیسے دل کی طنابیں اُکھڑ گئیں جب بھی کسی نے مجھ سے کہا ، تم وہی نہیں؟ دنیا کے بے رُخی سے نہ ہو اس قدر ملول جوادؔ اپنے دن بھی پھریں گے ، کوئی نہیں جواد شیخ . . . . . . . . #jawadshaikhpoetry #dailyverse #todaytrendingpoetry #nadeemtabish #poetry . . . . . . . 🖤🖤🖤🖤🖤