@hanii_writes.47: عورت کا مزاج عجیب بھی ہے اور حسین بھی؛ وہ مصلحتوں کے دائرے توڑ کر اس شخص کے نام اپنی پوری کائنات لکھ دیتی ہے جس پر اس کا دل آجائے۔ "عورت ڈوبنے کے لیے بھی تیار ہو جاتی ہے، اگر سمندر اُس کی پسند کا ہو..." اسے ڈر نہیں لگتا طوفانوں کی لہروں سے، نہ ہی اسے خوف ہوتا ہے گہرے پانیوں کی خاموشی سے۔ وہ تو بس یہ چاہتی ہے کہ جس بھنور میں وہ اتر رہی ہے، اس کا ساحل اس کے اعتبار کا امین ہو۔ جہاں چاہت سچی ہو اور آنکھوں میں اپنالاپرواہی کا جادو، وہاں وہ اپنی کشتی خود ڈبونے میں بھی فخر محسوس کرتی ہے۔ کیونکہ کچھ سمندر اتنے حسین ہوتے ہیں کہ ان میں ڈوب کر مر جانا بھی ایک خوبصورت زندگی لگنے لگتا ہے۔ ۔ ۔ ۔ #fyp #foryou #viralvideo #urdupoetry #nature