@mehtab___ahmad: اب زندگی سے اس قدر تھک چکے ہیں کہ سکون کا نام بھی خواب سا لگتا ہے۔ دل مسلسل لڑتے لڑتے ہار گیا ہے اور روح انتظار میں ہے کسی ایسی گود کے، جہاں نہ کوئی فکر ہو، نہ کوئی سوال نہ کسی درد کا حساب کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ اگر ایک بار سکون سے سر رکھنے کی جگہ مل جائے تو پھر اٹھنے کی خواہش بھی باقی نہ رہے۔ انسان جب حد سے زیادہ تھک جاتا ہے تو اسے نیند نہیں، سکون چاہیے ہوتا ہے؛ وہ سکون جو شور سے دور، غموں سے آزاد اور یادوں کے بوجھ سے خالی ہو۔...🥺 #viral #video #fypviralシ #sadstatus #emotionalpoetry @♡Dreamy♡
تمہیں چاہنا شاید میری زندگی کی اُن چند خواہشوں میں سے تھا جنہیں میں نے کبھی وقت گزاری نہیں سمجھا۔ میں نے تمہیں صرف حاصل کرنے کی خواہش نہیں کی تھی، میں نے تو تمہیں اپنی زندگی کا وہ حصہ سمجھ لیا تھا جس کے بغیر زندگی کا تصور بھی کبھی مکمل نہیں لگتا تھا۔
مگر ہر چاہت کا انجام وصال نہیں ہوتا۔ کچھ لوگ دل کے بہت قریب آ کر بھی قسمت کی لکیر میں نہیں آتے، اور کچھ خواب آنکھوں میں سجنے کے باوجود حقیقت نہیں بن پاتے۔ شاید تم بھی میری اُنہی خواہشوں میں سے ایک ہو، جنہیں میں نے دل سے مانگا تو بہت، مگر قسمت نے میرے نام نہ کیا۔🖤A