@zia_khang: کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ کسی ایسی ویران جگہ چلا جاؤں جہاں رات بے حد گہری ہو، چاند خاموش ہو اور میری آواز سننے والا کوئی نہ ہو۔ وہاں زمین میں ایک گہرا سا گڑھا کھودوں اور اس میں اپنی ادھوری خواہشیں، مر چکی خوشیاں، ٹوٹے ہوئے خواب، اپنی بھولیں اور وہ سارے احساس دفن کر آؤں جنہیں برسوں سے اپنے اندر اٹھائے پھر رہا ہوں۔ پھر مٹی برابر کر کے خاموشی سے واپس لوٹ آؤں، جیسے اپنے وجود کا ایک پورا زمانہ وہیں چھوڑ آیا ہوں—تاکہ کم از کم کچھ یادوں کا شور تو میرے ساتھ واپس نہ آئے۔۔۔🫀🥀💯 #urduquotes #nature #viral #aesthetic #lifeqoutes