@bezuban_dard: کبھی کبھی دل اتنا تھک جاتا ہے کہ رویا بھی نہیں جاتا، بس انسان اندر ہی اندر ساکت ہو کر رہ جاتا ہے۔ سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ نہیں ہوتا جب کوئی آپ کو چھوڑ کر چلا جائے، بلکہ وہ ہوتا ہے جب آپ کو یہ احساس ہو کہ آپ جس کے لیے سب کچھ ہار گئے، اس کے لیے آپ کی حیثیت کچھ بھی نہیں تھی۔ ہم اپنے زخموں پر زبردستی کی مسکراہٹیں سجائے پھرتے ہیں تاکہ کوئی پوچھ نہ لے کہ کیا ہوا ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ اگر سچ بتا بھی دیا تو کوئی سمجھ نہیں پائے گا یادوں کا سفر بھی کتنا عجیب ہے... لوگ بدل جاتے ہیں رستے الگ ہو جاتے ہیں، مگر وہ ساتھ گزارے ہوئے لمحے دل کی دیواروں سے اس طرح چپک جاتے ہیں جیسے کبھی مٹنے ہی نہ آئے ہوں #poetry #vintage_vibes