@zaheer_725: کہتے ہیں کہ انسان کی اصلیت دیکھنے کے لیے اسے لمبی عمر تک آزمانے کی ضرورت نہیں ہوتی، کبھی کبھی ایک چھوٹا سا معاملہ ہی وہ سب ظاہر کر دیتا ہے جو سالوں کا تعلق نہ دکھا سکا۔ اگر آپ کی زندگی میں کسی چھوٹے سے لین دین، رقم یا فائدے پر کسی کی نیت بگڑ گئی ہے، تو افسوس نہ کریں۔ نقصان تو تب ہوتا جب آپ اپنا سب کچھ اس پر لٹا کر اس کا ظرف پہچانتے۔ جن رشتوں اور تعلقات کا معیار صرف پیسہ ہو، ان کا جلدی ختم ہو جانا ہی بہتر ہے۔ #fyp #quotes #zaheer_725