@malikumairrehan: آج رتا پور بالیاں کی سرزمین ایک ایسی باوقار، باہمت اور ہر دل عزیز شخصیت سے محروم ہو گئی جس کی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔ملک حیات بالا نمبردار علاقے کی باوقار شخصیت، بالا برادری کا فخر اور غریبوں کا ہمدرد آج ہم میں موجود نہیں، مگر ان کی اچھی یادیں، ان کا اخلاق، ان کی ملنساری اور لوگوں کے ساتھ ان کا حسنِ سلوک ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور تمام اہلِ خانہ، عزیز و اقارب کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے