السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔ حدیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھیں اور دوسروں تک پہنچا دیں، جزاک اللہ خیرا۔
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسجد نبوی کی چھت کھجور کے تنوں پر بنائی گئی تھی ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب خطبہ کے لیے تشریف لاتے تو آپ ان میں سے ایک تنے کے پاس کھڑے ہو جاتے لیکن جب آپ کے لیے منبر بنا دیا گیا تو آپ اس پر تشریف لائے ۔ پھر ہم نے اس تنے سے اس طرح کی رونے کی آواز سنی جیسی بوقت ولادت اونٹنی کی آواز ہوتی ہے ۔ آخر جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے قریب آ کر اس پر ہاتھ رکھا تو وہ چپ ہوا ۔
صحیح بخاری#3585