@waqasahmed5220: غم گساروں کو مجھ سے مطلب کیا جو بھی ہونا تھا ہو چکا، اب کیا پُرسشِ حال ہے، نہ رسمِ تپاک ہو گیا ہوں بہت مقرب کیا خود سے کرنا ہے سُوزِ فن کا سخن ہیں مرے داغ سب مرتب کیا ہو رہا ہوں یہاں وہاں رُو پوش بستیاں ہو گئیں مہذب کیا حالِ شعلہ وَرِ لبِ فریاد راکھ بھی ہو سکے ترے لب کیا وہ جو ہے، ہے عجب ہَوَس انگیز ہے بہت پاک اس کا قالب کیا کیا کہوں رزقِ اولِ شب کی ہے مرا رزقِ آخرِ شب کیا اب تو اپنے سے دور پار ہوں میں تو اگر مل گیا مجھے، تب کیا وار کاری ہے ساتھیو، یارو! لو سنبھالو! سب چلے گئے کیا چاہئے دفترِ ہمیشۂ بُود یعنی ہونا ہے آخرش کب کیا دل کو کرنا ہے زندگی دو پل اس کا ہے نسخۂ مجرب کیا کوئی معنی نہیں کسی شے کے اور اگر ہوں بھی، تو میاں تب کیا جونؔ، اور خون تھوکنے والے! اب دکھانا تجھے ہے کرتب کیا #search

Vicky
Vicky
Open In TikTok:
Region: PK
Thursday 01 October 2026 13:50:57 GMT
818
70
0
9

Music

Download

Comments

There are no more comments for this video.
To see more videos from user @waqasahmed5220, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About