😢😭😢😭😢😭
مرحوم کامران کے لئے خصوصی دعائے مغفرت: اِنَا لِلّٰہِ وَإِنَا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ یا اللہ! ہمارے پیارے مرحوم کامران پر اپنی خاص رحمت نازل فرما۔ یا اللہ! ان کی قبر کو نور سے بھر دے، ان کی تنہائی کو اپنی رحمت سے دور فرما، ان کی تمام چھوٹی بڑی، جانے انجانے میں ہونے والی خطاؤں کو معاف کر۔ یا اللہ! ان کی قبر کو جنت کے باغوں میں سے ایک باغ بنا۔ ان کے لئے قبر کی منزلیں آسان فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ یا اللہ! اگر ان سے زندگی میں کوئی غلطی ہوئی ہو تو اپنے فضل و کرم سے معاف فرما۔ ان کی نیکیوں کو قبول فرما، ان کی مغفرت کر اور قیامت کے دن انہیں اپنے عرش کے سائے میں جگہ عطا فرما۔ یا اللہ! ان کے والدین، بھائیوں، بہنوں، رشتہ داروں اور تمام اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرما۔ یا اللہ! مرحوم کامران کو جنت الفردوس میں اپنے نیک بندوں، انبیاء، صدیقین اور شہداء کی رفاقت نصیب فرما۔ یا اللہ! ہم سب کی طرف سے مرحوم کامران کے لئے کی گئی دعاؤں کو قبول فرما اور ان کی آخرت کو ان کی دنیا سے بہتر بنا۔ آمین یا رب العالمین ثم آمین۔ اللہ پاک مرحوم کامران کی کامل مغفرت فرمائے۔ جو بھی یہ دعا پڑھے، اللہ تعالیٰ اسے بھی اجر عطا فرمائے۔ آمین۔ اللہ حافظ Bilal بھائی۔