@captainali92: کچھ کیفیتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں نہ الفاظ اپنے اندر سما سکتے ہیں، نہ رنگ اُن کا بوجھ اٹھا سکتے ہیں۔ وہ احساس اگر زبان پر آ جائیں تو اپنی گہرائی کھو دیتے ہیں، اور اگر خاموش رہیں تو اندر ہی اندر انسان کو کھاتے رہتے ہیں۔ کتنی عجیب بے بسی ہے، ہم سب اپنے اپنے ذہنوں میں قید ہیں، اپنے اپنے درد کے ساتھ چیخنا بھی چاہتے ہیں، مگر آواز نہیں نکلتی اور جو کچھ کہنا چاہتے ہیں، وہ شاید اس دنیا کی کسی زبان میں لکھا ہی نہیں جا سکتا۔ 💔😭