@siyah__bakhtt__: میں تھک چکا ہوں اب میں ہار ماننے والا ہوں دن بہ دن کمزور ہوتا جا رہا ہوں ہر بار اپنے دل کو سمجھاتا ہوں کہ شاید اب سب ٹھیک ہو جائے گا، شاید یہ بے چینی ختم ہو جائے گی مگر ہر گزرتا دن مجھے پہلے سے زیادہ تھکا دیتا ہے کبھی کام کی فکر، کبھی گھر کے حالات، کبھی اپنوں کی خاموشی اور کبھی دل کے اندر چھپا ہوا وہ درد جسے کسی کے سامنے بیان بھی نہیں کر سکتا میں سب کو سنبھالتے سنبھالتے خود کو کہیں پیچھے چھوڑ آیا ہوں اب بس دل چاہتا ہے کہ کچھ دیر کے لیے کوئی مجھ سے کچھ نہ مانگے، کوئی سوال نہ کرے، کوئی شکایت نہ کرے بس مجھے خاموش رہنے دے کیونکہ میں واقعی بہت تھک چکا ہوں اتنا کہ اب اپنے ہی دل کو تسلی دیتے دیتے دل بھی تھک گیا ہے #deeplines #foryou #trending #viral #urduadab