@usmanedit844: خلیل جبران کہتے ہیں کہ "انہوں نے اپنے رویے پر معذرت نہیں کی بلکہ میرے ردِعمل کو ہی غلط ثابت کرنے کی کوشش کی" اور یہی حقیقت ہے۔ کچھ لوگ آپ کو تکلیف دیں گے، آپ کا دل دکھائیں گے، آپ کی راتوں کی نیند چھین لیں گے اور جب آپ اپنے درد کا اظہار کرو گے تو وہ آپ کو ہی بتائیں گے کہ تم ضرورت سے زیادہ حساس ہو، تم بات کو بڑھا رہے ہو۔ وہ کبھی اپنی غلطی تسلیم نہیں کریں گے۔ ایسے لوگوں سے بحث کرنا خود کو مزید تکلیف دینے کے برابر ہے۔ زندگی میں ایسے لوگ ضرور ملیں گے جو غلطی خود کریں گے لیکن معافی مانگنے کے بجائے آپ کو ہی مجرم بنا دیں گے۔ آپ ساری رات روتے رہیں گے اور وہ سکون سے کہہ دیں گے کہ تمہارا رویہ ٹھیک نہیں تھا۔ خلیل جبران نے کیا خوب کہا ہے کہ اصل تکلیف ان کا رویہ نہیں، بلکہ اس رویے کے بعد ان کا مکر جانا ہے ہم نے تو شکوہ اپنے درد کا کیا تھا انہوں نے تو ہمارے لہجے کو ہی شکوہ بنا دیا خلیل جبران سچ کہتا تھا وہ معذرت نہیں کرتے، بس تمہیں ہی غلط ثابت کر دیتے ہیں۔ #deeplines #naturevibes #esthetic #smoothnesstrick #viraltiktok