@nawaiwafaq24.7: کراچی پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں کے وفد نے سینئر رہنما، چیئرمین یونین کمیٹی 16 بلوچ گوٹھ اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی حاجی جمن دروان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ وفد میں گران مشر، سینئر نائب صدر صدیق اکبر، انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کاچھیلو، منیر خٹک اور صابر مندوخیل بھی شامل تھے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی رہنماؤں نے حاجی جمن دروان کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعا کی۔ رہنماؤں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حاجی جمن دروان کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، انہیں تندرستی اور درازیٔ عمر دے اور جلد مکمل صحتیابی کے ساتھ دوبارہ اپنی سیاسی و سماجی سرگرمیوں میں فعال فرمائے۔