بسم اللہ الرحمن الرحیم
موضوع: گوجرانوالہ کے تین اہم ریلوے پھاٹکوں — شیراں والا باغ، سیالکوٹی پھاٹک اور گوندلا والا پھاٹک — کے مستقل حل کو گوجرانوالہ کی اولین ترجیح قرار دینے کی درخواست
محترم وزیراعظم پاکستان،
محترم وزیراعلیٰ پنجاب،
محترم اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی گوجرانوالہ،
محترم صدر و عہدیداران گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس،
اور گوجرانوالہ کی تمام تاجر و کاروباری برادری کے معزز نمائندگان!
السلام علیکم!
گوجرانوالہ میں ترقیاتی منصوبوں کا آغاز یقیناً خوش آئند ہے۔ شہر میں میٹرو ٹنل جیسے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں، جن کے حوالے سے عوام اور کاروباری طبقہ اپنی مشکلات کے باوجود شہر کی ترقی کے لیے تعاون کرنے کو تیار ہے۔
ہم میٹرو ٹنل کے مخالف نہیں ہیں۔
کاروباری سرگرمیوں پر وقتی اثرات پڑیں، راستوں میں مشکلات آئیں یا تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، ہم شہر کی بہتری کے لیے انہیں برداشت کرنے کو تیار ہیں۔
لیکن ہماری گزارش صرف یہ ہے کہ گوجرانوالہ کا وہ بنیادی مسئلہ بھی حل کیا جائے جو کئی دہائیوں سے شہر کے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے مستقل اذیت کا باعث بنا ہوا ہے۔
گوجرانوالہ کے تین بڑے ریلوے پھاٹک
1۔ شیراں والا باغ پھاٹک
2۔ سیالکوٹی پھاٹک
3۔ گوندلا والا پھاٹک
یہ تینوں پھاٹک گوجرانوالہ کے ٹریفک نظام کا انتہائی اہم حصہ ہیں۔ روزانہ بڑی تعداد میں شہری، تاجر، مزدور، طلبہ، مریض اور دیگر مسافر ان راستوں کو استعمال کرتے ہیں۔
ٹرین کی آمد پر جب پھاٹک بند ہوتے ہیں تو ٹریفک کا پورا نظام متاثر ہوتا ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگتی ہیں، شہریوں کا قیمتی وقت ضائع ہوتا ہے اور جی ٹی روڈ سمیت اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے۔
یہ مسئلہ آج کا نہیں بلکہ کئی دہائیوں پرانا ہے۔
حکومتیں بدلیں، سیاسی ادوار بدلے، ایم این ایز اور ایم پی ایز تبدیل ہوتے رہے، چیمبر کی قیادتیں تبدیل ہوتی رہیں، مگر افسوس کہ یہ بنیادی مسئلہ آج بھی اپنی جگہ موجود ہے۔
میری درخواست صرف اتنی ہے کہ گوجرانوالہ کی ترقیاتی ترجیحات میں ان تینوں پھاٹکوں کے مستقل حل کو بھی شامل کیا جائے۔
میٹرو ٹنل بن جائے، ہمیں اعتراض نہیں۔
شہر میں مزید ترقیاتی منصوبے آئیں، ہمیں اعتراض نہیں۔
لیکن اگر میٹرو ٹنل بننے کے بعد بھی شیراں والا باغ، سیالکوٹی اور گوندلا والا پھاٹک اسی طرح ٹریفک کو روکتے رہیں گے تو گوجرانوالہ کا بنیادی ٹریفک مسئلہ مکمل طور پر حل نہیں ہوگا۔
اس لیے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر اور نئی قیادت سے ہماری پہلی اور سب سے اہم گزارش ہے کہ گوجرانوالہ کے تاجروں اور شہریوں کی آواز بن کر ان تینوں ریلوے
2026-10-02 20:56:10
0
To see more videos from user @ranafahdiqbal, please go to the Tikwm
homepage.