@irfanquets6: اُس کے لیے بہت کچھ برداشت بھی کر سکتا ہے، بار بار معاف بھی کر سکتا ہے… مگر جب سامنے والا مسلسل اُس کی بے قدری کرے، اُس کے خلوص کو معمولی سمجھے اور بار بار اُسے یہ احساس دلائے کہ اُس کی کوئی اہمیت نہیں، تو ایک وقت کے بعد کچھ بدلنے لگتا ہے۔ محبت شاید پھر بھی دل میں رہتی ہے، یاد بھی آتی ہے، فکر بھی ہوتی ہے… مگر اُس شخص کو دوبارہ چاہنے کی خواہش آہستہ آہستہ ختم ہو جاتی ہے۔ کیونکہ دل صرف جدائی سے نہیں ٹوٹتا، کبھی کبھی مسلسل بے قدری بھی انسان کے اندر سے کسی کے لیے جگہ ختم کر دیتی ہے۔ پھر انسان ناراض نہیں ہوتا، بس خاموش ہو جاتا ہے۔ نہ شکایت رہتی ہے، نہ وضاحت کی خواہش… بس یہ احساس رہ جاتا ہے کہ جس محبت میں اپنی عزت بچانے کے لیے خود کو بار بار توڑنا پڑے، اُس محبت سے فاصلے میں ہی سکون ہے۔ اور شاید یہی سب سے عجیب حقیقت ہے… کبھی محبت ختم نہیں ہوتی، بس انسان اُس شخص کو دوبارہ چاہنا چھوڑ دیتا ہے۔ ❤️🩹🥀