@sweetwhisper13: رکھا تھا تیری تصویر کو اپنے پاس ہنستے ہوئے سوچا نہ تھا اِسی کو دیکھ کر رونا پڑے گا۔۔ میں جب بھی تمہاری تصویر دیکھتا ہوں، یقین مانو میں وہیں رونا شروع کر دیتا ہوں،مجھے جب بھی تمہاری یاد آئے میں پاگل ہو جاتا ہوں،نہ جانے تمہاری یادوں میں ایسا کیا ہے کہ لاکھ خود کو مضبوط دکھانے کی کوشش کروں، مگر دل ہر بار ہار جاتا ہے۔ کچھ لوگ زندگی سے چلے تو جاتے ہیں، مگر دل سے کبھی نہیں جاتے۔ماہی تمہاری ہر بات ہر مسکراہٹ، ہر وعده آج بھی میری یادوں میں زندہ ہے۔ وقت گزر رہا ہے، مگر میرے دل کا ایک حصہ آج بھی اُسی کے نام پر رکا ہوا ہے۔ کبھی کبھی آنسو کسی کمزوری کی نہیں بلکہ اس محبت کی گواہی ہوتے ہیں جسے پوری سچائی سے نبھایا گیا ہو۔ شاید کچھ محبتیں صرف یادوں میں زندہ رہنے کے لیے ہوتی ہیں اور کچھ لوگ صرف دعاؤں میں اپنا نام چھوڑ جاتے ہیں۔۔ ماہی میں جب بھی خود کو اکیلا محسوس کرتا ہوں،میرے پاس تمہاری تصویروں، اپنے وہ میسجز بار بار دیکھتا ہوں تو میری حالت ایسے ہو جاتی ہے جیسے کوئی صدیوں سے ترس رہا ہو کسی سے ملاقات کیلئے ،میں جب بھی کوئی کام کرنے لگتا ہوں۔مجھے ہر چیز میں تم دکھائی دیتی ہو ماہی۔۔اور رات کو جب بھی نیند آنے لگتی ہے تم فوراً سامنے آجاتی ہو۔۔بتاؤ اِسے ہی محبت کہتے ہیں نا۔۔۔۔۔۔۔۔ #viralvideo #unfrezzmyaccount #foryou #foryoupage