@zubi1122336: مگر پھر اسے اپنے والدین کی امیدیں یاد آتی ہیں، ان کی محنت یاد آتی ہے، ان کے وہ خواب یاد آتے ہیں جو انہوں نے اپنی اولاد کے لیے دیکھے ہوتے ہیں، اور وہ ایک بار پھر اپنے آنسو چھپا کر زندگی کی دوڑ میں شامل ہو جاتا ہے۔ 🥺🤲 لوگ سمجھتے ہیں کہ شہر بدلنے سے زندگی بدل جاتی ہے، لیکن کوئی اس لڑکے سے پوچھے جو اپنے ہی گھر میں مہمان بن کر رہ گیا ہے۔ جسے عید پر گھر جانے کی خوشی بھی ہوتی ہے اور واپسی کے خیال سے دل بھی اداس ہو جاتا ہے۔ جس کے لیے چھٹیاں صرف آرام کا نام نہیں بلکہ اپنے ماں باپ کے ساتھ چند لمحے گزارنے کی ایک قیمتی مہلت ہوتی ہیں۔ 💔🌙 #fyp #foryou #unfrezzmyaccount #viralvideo #trending