@naqashpk.1: Sometimes, no words are needed. ❤️ A worker broke down in tears while meeting CM Khyber Pakhtunkhwa Sohail Afridi at the donation point. A powerful reminder that behind every worker is a heart, a story, and emotions that deserve to be heard. 🇵🇰. @PTI OFFICIAL @Sohail Afridi #CMKP #sohailafridi #MKP #PTI #cm
تین سال سے آپ کی پورے صوبے میں حکومت ہے۔ تین وزیر اعلیٰ بدل چکے ہیں، لیکن نہ تعلیم کا نظام بدلا، نہ صحت کا۔
سرکاری سکولوں میں اساتذہ نہیں، ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں، یونیورسٹیوں میں کلاسز بند، اور سڑکوں پر بچوں کے لیے امن نہیں۔ ماں باپ اپنے بچوں کو سکول بھیجتے ہوئے ڈرتے ہیں۔
اگر جنون اور محبت صرف چندہ جمع کرنے کے لیے ہے تو حکومت کس لیے ہے؟ حکومت کا کام چندہ مانگنا نہیں، عوام کے ٹیکس پر نظام چلانا ہے۔
ہر جلسے، ہر کیس، ہر ریلی کے لیے چندہ، لیکن 13 سالہ صوبائی حکومت کا حساب کون دے گا؟ اربوں کا بجٹ کہاں جاتا ہے؟ کیوں آج بھی خیبر پختونخوا کا نوجوان نوکری کے لیے دربدر ہے اور علاج کے لیے پنجاب جا رہا ہے؟
بچوں کو سیاست میں استعمال کرنا حوصلہ نہیں، مجبوری ہے۔ جب کارکردگی ختم ہو جائے تو پھر معصوم چہروں کو آگے کیا جاتا ہے تاکہ سوال نہ پوچھا جائے۔
عوام کو اب نعروں سے نہیں، کارکردگی سے جواب چاہیے۔ چندہ دینے والے یہی بچے کل جب سکول جائیں گے تو ان کو کرسی، کتاب اور استاد ملے گا یا پھر ایک اور چندے کی رسید؟