@aliimran_writes: انسان کی عجیب حالت ہے کہ وہ اپنی پوری زندگی اس فکر میں گزار دیتا ہے کہ لوگ میرے بارے میں کیا کہیں گے، میری زندگی کو کیسے دیکھیں گے، میری باتوں پر کیا سوچیں گے اور میرے فیصلوں کو پسند کریں گے یا نہیں۔ کبھی لباس لوگوں کے مطابق بدلتا ہے، کبھی خواب، کبھی راستہ اور کبھی اپنی خوشی بھی صرف اس لیے قربان کر دیتا ہے کہ کسی کی نظر میں برا نہ بن جائے۔ ہم دوسروں کی رائے کو اتنی اہمیت دے دیتے ہیں کہ اپنی اصل زندگی جینا ہی بھول جاتے ہیں، حالانکہ جن لوگوں کی خوشنودی کے لیے ہم اپنی زندگی کے سال گزار دیتے ہیں، وہ بھی آخرکار اسی حقیقت کے سامنے کھڑے ہوں گے جس کے سامنے ہم سب کو ایک دن کھڑا ہونا ہے۔ ایک دن نہ لوگوں کی رائے باقی رہے گی، نہ اُن کی تنقید، نہ ہماری شہرت اور نہ وہ دنیاوی چیزیں جنہیں حاصل کرنے کے لیے ہم نے اپنی خوشیاں قربان کیں۔ آخرکار بس یہی حقیقت رہ جائے گی کہ ہم اللہ کے ہیں اور اُسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔ اس لیے لوگوں کی باتوں کو اپنی زندگی کا فیصلہ مت بناؤ؛ اپنی نیت درست رکھو، اپنے کردار کو سنوارو اور یہ یاد رکھو کہ تمہاری اصل جواب دہی لوگوں کے سامنے نہیں بلکہ اُس رب کے سامنے ہے جو تمہارے ظاہر کے ساتھ تمہارے باطن کو بھی جانتا ہے۔ لوگ آج کچھ کہیں گے، کل کچھ اور کہیں گے، مگر زندگی تمہاری ہے اور انجام کی طرف سفر بھی تمہیں ہی کرنا ہے۔ #foryou
میرے نزدیک من پسند شخص وہ ہے
جس کو آپ دیکھیں تو آپکی رگ رگ میں سکون بھر جائے،۔۔
جس کو دیکھیں تو دنیا کی کوئی شے آپکو دکھائی نہ دے،۔۔
جسکو آپ دیکھیں دھڑکنیں تیز ہو جائیں
اور سانس سینے میں اٹک جائے
من پسند شخص وہ ہے
جو ' من کو بھائے اور پھر
کوئی اور نہ بھائے ❤️کوئی اور نظر ہی نہ آئے 🌼🥰
2026-10-03 04:09:23
0
To see more videos from user @aliimran_writes, please go to the Tikwm
homepage.