@samarexcise: صوابی: تھانہ ایکسائز ضلع صوابی، ضلعی ایکسائز دفتر اور تھانہ زیدہ پولیس کی مشترکہ کارروائی، شراب کی تیاری کے مقام پر چھاپہ، 40 لیٹر شراب برآمد صوابی: محکمہ ایکسائز کی منشیات و غیر قانونی شراب کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ ایکسائز ضلع صوابی نے ضلعی ایکسائز دفتر اور تھانہ زیدہ پولیس کے تعاون سے خفیہ اطلاع پر ایک اہم کارروائی عمل میں لائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز ضلع صوابی، ضلعی ایکسائز دفتر اور تھانہ زیدہ پولیس خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں مبینہ طور پر شراب کی تیاری کی جاتی تھی۔ مذکورہ مکان کا مالک/ملزم تھانہ زیدہ میں شراب کی تیاری اور دیگر مقدمات میں پہلے سے مطلوب/مقدمات کا سامنا کر رہا ہے۔ کارروائی کے دوران مکان کے بالائی حصے سے 10،10 لیٹر کے دو گیلن، مجموعی طور پر 20 لیٹر تیار شدہ شراب برآمد کرکے قبضے میں لے لی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ کارروائی میں ڈی پی او صوابی کے تعاون اور ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ زیدہ، ودیگر اہلکاروں نے حصہ لیا، دستیاب ریکارڈ کے مطابق مذکورہ ملزم کے خلاف تھانہ زیدہ میں متعدد مقدمات پہلے سے درج ہیں، جن میں PPC کی دفعات 500، 506، 452، 354، 11-B CNSA، اور Prohibition (Enforcement of Hadd) Order, 1979 کے تحت درج مقدمات شامل ہیں۔ ریکارڈ میں FIR نمبر 521/21، 353/22، 438/22، 468/23 اور 82/26 شامل ہیں۔#lahorexcise #excisekarchai #excisesindh #islamabadexcise #excisekpgovt