@pukhtoonyar933: جب سورج ڈوبنے لگتا ہے تو میں بھی ایک خیال میں ڈوب جاتا ہوں کہ انسان کس قدر تنہا ہے،جو سارا دن اپنوں کے لیے،رزق کے لیے اور نا معلوم منزلوں کی تلاش میں خود کوتھکا دیتاہے،لیکن شام ڈھلتے ہی اس کا اپنا سایہ بھی اس کا ساتھ چھوڑ دیتا ہے،یہ گرتی ہوئی شام ہمیں ایک سچی اور کڑوی حقیقت یاد دلاتی ہے،کہ زندگی میں ہم جن رشتوں،محبتوں اور مان پر غرور کرتے ہیں،یہ سب ایک نہ ایک دن اس ڈھلتے سورج کی طرح خاموشی سے ہمارا ساتھ چھوڑ جائیں گے،زمانے کی بے حسی اور لوگوں کی بدلتے ہوئے چہرے اس اندھیرے میں اور واضح ہوکر دل پر دستک دیتے ہیں،اور انسان مجبوراً اپنے ہی اندر کے خالی پن سے باتیں کرنے لگتا ہے،کیونکہ وہ جانتا ہے کہ اس گہرے اندھیرے میں اس کا درد سننے والا کوئی دوسرا نہیں ہے!!!!😔❤️🩹🫶🏻 #poshtosong #urducaption #naturevibes🌿 #creatorsearchinsights #viralcaptionsfortiktok