@zehaal_e_miskeen: ‎مشکل وقت عجیب چیز ہے ‎یہ صرف حالات نہیں بدلتا لوگوں کے چہرے بھی پڑھوا دیتا ہےکچھ لوگ ایسے وقت میں پاس آتے ہیں کہ آدمی اُنہیں اپنا سمجھ بیٹھتا ہےاور کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو زخم دیکھ کر مرہم نہیں رکھتےبس یہ ضرور دیکھ لیتے ہیں کہ درد ابھی کتنا باقی ہےکسی نے طنز کو ہنسی میں چھپا دیاکسی نے بےحسی کو مصروفیت کا نام دے دیاکسی نے ہماری مجبوری کو اپنی سہولت سمجھااور کسی نے ہمارے خاموش رہنے کو یہ سمجھ لیا کہ شاید ہمیں کچھ محسوس ہی نہیں ہوتاہمیں سب محسوس ہوتا تھابس ہر محسوس ہونے والی چیز کا جواب دینا ضروری نہیں تھاکچھ جواب زبان دیتی ہےاور کچھ جواب وقت سے دلوائے جاتے ہیں میں بھی کئی بار  سوچتی تھی آخر لوگ کسی کے مشکل وقت کو آسان بنانے کے بجائے اسے اور مشکل کیوں بنا دیتے ہیں ‎پھر سمجھ آیا ‎ہر شخص درد دیکھ کر نرم نہیں ہوتاکچھ لوگوں کو دوسرے کی کمزوری میں اپنی طاقت نظر آتی ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ مشکل وقت نے مجھے حالات سے زیادہ لوگوں کا حساب سکھایاکون ساتھ تھا یہ تو بعد میں معلوم ہوا ‎پہلے یہ معلوم ہوا کہ کون میرے گرنے کا انتظار کر رہا تھاعجیب حساب تھازخم میرے تھےمگر تماشا اُن کا تھا ‎اور میں میں ہر بار اپنے اندر سے ایک ہی آواز سنتی رہی بس ابھی جواب مت دینا وہ آواز میرا صبر تھا میں غصے میں تھی وہ خاموش رہا میں حساب کرنا چاہتی تھی وہ کہتا رہا ‎چھوڑ ہر بات کا جواب دینا اپنے آپ کو سستا کرناہے ‎میں سمجھتی تھی صبر شاید صرف برداشت کا نام ہے ‎پھر وقت نے بتایاصبر برداشت سے ایک قدم آگے کی چیز ہے ‎یہ وہ طاقت ہے جو آدمی کو بدلہ لینے سے نہیں اپنے آپ کو بگڑنے سے بچاتی ہےجنہوں نے مجھے کمزور سمجھا ‎انہیں کیا خبر تھی کہ ‎میں خاموش ضرور ہوں خالی نہیں ‎میں ٹوٹی بھی مگر ہر بار اپنے ٹکڑے خود اٹھائے میں تھکی بھی ‎مگر اپنے تھکنے کو اپنی شکست نہیں بننے دیااور شاید میری سب سے بڑی جیت یہی تھی کہ جن لوگوں نے میرے مشکل دنوں میں مجھے بدلنے کی کوشش کی میں اُن جیسا نہیں بنی آج اُن کے لیے دل میں نہ بددعا ہے نہ کوئی حساب ‎بس وہی دعاخدا انہیں اجر دےآخر انہوں نے مجھے ایک ایسی چیز تو دے دی جو شاید آسان دن کبھی نہ دے پاتے اپنے صبر کی پہچان اب پیچھے مڑ کر دیکھتی ہوں تو سمجھ آتا ہےمشکل وقت نے مجھے صرف سہنا نہیں سکھایا تھا ‎اس نے یہ بھی سکھایا تھا کہ ہر قریب آنے والا اپنا نہیں ہوتا ‎اور ہر خاموش رہنے والا کمزور نہیں ہوتا کچھ لوگ سمجھتے رہے میں برداشت کر رہی ہوں انہیں کیا معلوم میں خود کو بچا رہی تھی ‎اے میرے صبر ‎تیری عمر دراز ہو ‎لوگوں نے تو مشکل وقت بڑھایا تھا ‎تو نے اسے گزار دیا 🍁 #dilkibaat #deepthoughts #urdupoetry #fyp #creatorsearchinsights

زحال مسکیں 🍁
زحال مسکیں 🍁
Open In TikTok:
Region: PK
Friday 02 October 2026 20:22:38 GMT
9872
561
6
48

Music

Download

Comments

asjadkhudai38
Asjad :
[Red heart][Red heart]
2026-10-03 05:52:53
0
decenbnpnyd
Decent Boy :
ufffff....!!!
2026-10-02 20:31:40
1
user1268636777976
user1268636777976 :
صبر کی عمر دراز نہ ہو ازمائش ختم ہو دنیا دے سفراں تو بندہ تھک بی تے جاندا ہے
2026-10-03 08:42:17
0
amina.shaukat7
Amina Shaukat :
وقت سے بڑا ظالم کوئی نہیں ہے یہ بادشاہ کو فقیر اور فقیر کو بادشاہ بنا دیتا ہت
2026-10-03 08:31:07
0
ali.hasan.hasan689
Ali Hasan Hasan :
🥰🥰🥰
2026-10-03 06:33:33
0
hunnyshah67
Hunny Shah :
😳🥹🥹
2026-10-03 03:44:37
1
To see more videos from user @zehaal_e_miskeen, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About