@asianazeer4: رکیےاگرآپ اپنے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے صرف تین سےچارمنٹ دےسکتے ہیں تو یہ دل کو ہلا دینے والا واقعہ ضرور سنیے اور جب آپ اسے پورا سن لیں گے تو آپ کو احساس ہو گاکہ جس کے لیے آپ تین منٹ دے رہے ہیں وہ آپ سے کتنی محبت کرتا تھا یہ وہ وقت تھا جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طبیعت دن بدن زیادہ خراب ہوتی جارہی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کےگھر میں تھے کمزوری اتنی بڑھ چکی تھی کہ چلنا بھی مشکل ہوگیا تھا صحابہ باہر کھڑے تھے ہر کسی کے دل میں ایک عجیب سی بے چینی تھی کوئی اندر جانے کی ہمت نہیں کرپا رہا تھا لیکن ذرا سوچیے جس نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پوری زندگی دوسروں کے لیے گزار دی آج وہ اپنے آخری لمحوں میں بھی کسے یاد کر رے تھے اپنی امت کو یہ وہی نبی صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جو رات رات بھر اٹھتے تھے جب پوری دنیا گہری نیند میں ہوتی تھی تب وہ سجدے میں گر کر روتے تھے کبھی اتنا روتے کہ داڑھی مبارک بیھگ جاتی اور آواز میں دردہوتا یااللہ میری امت کو معاف کر دے سوچیے ہم آرام سے سو رہےہوتےہیں اور وہ ہمارے لیے رورہے ہوتے تھے یہ وہی نبی صل اللہ علیہ وسلم ہیں جنہوں نے کئی دن بھوک میں گزارے گھر میں کھانا نہیں ہوتا تھا چولہا تک نہیں جلتا تھا یہاں تک کہ پیٹ پر پتھر باندھنا پڑاتاکہ بھوک کی تکلیف تھوڑی کم ہوجائے لیکن پھر بھی اپنی بھوک کی شکایت نہیں بلکہ امت کی فکر اور آج ہم چھوٹی سی تکلیف میں بھی فوراً شکایت کرنے لگتے ہیں تھوڑی سی پریشانی آئے تو ہم سب بھول جاتے ہیں لیکن انہوں نے اتنی بڑی بڑی مشکلوں کے بعد بھی صرف ہماری فکر کی پھر وہ وقت آیا جب ملاک الموت عزرائیل آئے لیکن سیدھے اندر نہیں آئے دروازے پر رک گے اور اجازت مانگی سوچیے جو ہر انسان کی روح نکال دے آج وہ بھی اجازت مانگ رہے ہیں کیونکہ یہ کوئی عام انسان نہیں اللہ کے سب سے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم تھے پھر وہ اندر آے اور بےحد ادب کے ساتھ عرض کیا اگر آپ اجازت دیں تو آپ کی روح قبض کروں اور اس آخری وقت میں آپ کی زبان پر کیا تھا نماز نماز اور میری امت آواز میں کمزوری تھی لیکن فکر وہی تھی امت لیکن کہانی یہی نہیں ختم ہوتی ایک اور بات سنیے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کے لیے ہر چھوٹی چھوٹی چیز میں آسانی چاہتے تھے ایک بار آپ نے فرمایا اگر میری امت پر مشکل نہ ہوتی تو میں انہیں ہر نماز کے ساتھ مسواک کرنے کا حکم دیتا ہوں #الھم_صلی_علی_محمد_وال_محمد #@For You