@hblattari: 🌹 سراجُ السالکین، شمسُ العارفین، منبعِ جود و سخا، رہبرِ کامل حضرت الشیخ حافظ ڈاکٹر محمد فرخ حفیظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے 11ویں سالانہ عرسِ پاک کے موقع پر روحانی و پُرنور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت عرسِ پاک کی صدارت جناب صاحبزادہ حافظ محمد احسن حفیظ صاحب، سجادہ نشین آستانہ عالیہ ڈیرہ حضرت میاں صاحب کدھر شریف نے فرمائی۔ عرسِ مبارک میں پیرانِ عظام، سیاسی و سماجی شخصیات، اعلیٰ پولیس افسران، وکلاء، بیوروکریٹس اور عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے حاضری کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ایم این اے چوہدری ناصر بوسال صاحب، راجہ حسیب سرفراز صاحب، دیوان احمد مسعود چشتی صاحب، بابا امیر علی باجوہ صاحب، وفاقی وزیر نذر گوندل صاحب، سابق ایم پی اے محمد آصف بھاگٹ صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔ محفل میں درود و سلام کی سعادت حاصل کرنے کے بعد صاحبزادہ حافظ محمد احسن حفیظ صاحب نے تمام تشریف لانے والے زائرین، منتظمین اور خدمات پیش کرنے والے احباب کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پاک افواج، وطنِ عزیز پاکستان کے امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔ اللہ تعالیٰ حضرت حافظ ڈاکٹر محمد فرخ حفیظ صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے درجات بلند فرمائے، تمام زائرین کی حاضری قبول فرمائے اور وطنِ عزیز کو امن و سلامتی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین 🤲 📸 عرسِ مبارک کی چند تصویری جھلکیاں #عرس_پاک #11واں_سالانہ_عرس #حافظ_ڈاکٹر_محمد_فرخ_حفیظ #کدھر_شریف #آستانہ_عالیہ