@silentsoulscape: جب انسان کو یقین ہو جائے کہ اب🥀💔 محبوب نظر نہیں آئے گا، تو دل آہستہ آہستہ اس کی دید کی امید سے دست بردار ہونے لگتا ہے؛ مگر عین اسی لمحے اگر محبوب اچانک نگاہوں کے سامنے آ جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وقت اپنی تمام گردشیں بھول کر وہیں ٹھہر گیا ہو۔ اس کی ایک جھلک، دل میں مدت سے جمع تمام غموں کو یکایک تازہ کر دیتی ہے، مگر اسی کے حسن میں ایسی کشش ہوتی ہے کہ انسان اپنی ساری تکلیف بھول کر بس اسے دیکھتا رہ جاتا ہے۔ اس کے چہرے کی روشنی ایسی محسوس ہوتی ہے جیسے تاریک رات میں اچانک صبح اتر آئی ہو، اور دل کی حالت ایسی ہو جاتی ہے جیسے کوئی مدت سے گلا گھونٹ کر مرنے کے قریب ہو اور پھر محبوب کی ایک نظر اسے زندگی کی آخری سانس عطا کر دے۔ وہ لمحہ نہ مکمل خوشی کا ہوتا ہے، نہ مکمل غم کا؛ بس ایک ایسی کیفیت ہوتی ہے جس میں انسان خود کو بھول کر محبوب کی آنکھوں میں اپنی پوری دنیا تلاش کرنے لگتا ہے۔ #99 #sokoon #janan #parachinar #kurram