❤️یا اللہ، آج میں اپنے لیے نہیں، ایک ایسے خوبصورت انسان کے لیے دعا کر رہا ہوں جسے تو مجھ سے بھی زیادہ جانتا ہے اور وہ انسان آپ ھیں۔
یا اللہ! تو اس کے دل کا ہر راز جانتا ہے، وہ باتیں بھی جو اس نے کبھی کسی سے نہیں کہیں، وہ آنسو بھی جو اس نے لوگوں سے چھپا کر بہائے، وہ تکلیفیں بھی جنہیں مسکراہٹ کے پیچھے چھپا لیا، اور وہ دعائیں بھی جو اس نے خاموشی سے تیرے سامنے ہاتھ اٹھا کر مانگی ہیں۔
یا رب العالمین!
اس کے دل پر اپنی رحمت نازل فرما۔اس کی ہر پریشانی کو سکون میں بدل دے،
ہر غم کو خوشی میں بدل دے،
ہر خوف کو اطمینان میں بدل دے،
ہر مشکل کو آسانی میں بدل دے،
اور ہر ناممکن کو اپنے کرم سے ممکن فرما۔ 🤲
یا اللہ! اگر اس کی آنکھوں میں کبھی چھپ کر آنسو آئے ہوں تو ان آنسوؤں کو اپنی رحمت کا سبب بنا دے۔ اگر کسی نے اس کا دل توڑا ہو تو اس ٹوٹے ہوئے دل کو اپنے قرب سے جوڑ دے۔ اگر کسی نے اسے بےقدری کا احساس دیا ہو تو اسے اپنی نظر میں اس کی قدر کا یقین عطا فرما۔ یا اللہ! اسے کبھی کسی کے سامنے اپنی خوشی کی بھیک نہ مانگنی پڑے۔
اسے ایسے لوگ عطا فرما جو اس کے دل کی قدر کریں، اس کی خاموشی سمجھیں، اس کے آنسو محسوس کریں اور اس کی موجودگی کو نعمت سمجھیں۔ ❤️یا اللہ! اس کی زندگی سے ہر وہ شخص، ہر وہ راستہ اور ہر وہ چیز دور فرما جو اس کے ایمان، سکون اور خوشی کے لیے نقصان دہ ہے، اور اس کی جگہ ایسے لوگ اور ایسے راستے عطا فرما جو اسے تیرے مزید قریب کر دیں۔
یااللہ! جب یہ کمزور پڑے تو اسے طاقت دے،جب یہ تھک جائے تو اسے سکون دے،جب یہ تنہا ہو تو اپنی قربت عطا کر،جب یہ روئے تو اپنے کرم سے اس کے آنسو پونچھ دے،اور جب یہ مایوس ہو تو اس کے دل میں امید کا ایسا چراغ روشن کر دے جو کبھی نہ بجھے۔
یا اللہ! اس کی وہ دعائیں بھی قبول فرما جنہیں مانگتے مانگتے اس کی آنکھیں تھک گئی ہیں۔
وہ خواہشیں بھی پوری فرما جنہیں اس نے صرف تیرے سامنے رکھا ہے۔وہ خواب بھی حقیقت بنا دے جن کے بارے میں اسے خود بھی ڈر لگتا ہے کہ شاید کبھی پورے نہ ہوں۔
یا اللہ! اگر اس کے نصیب میں کوئی خوشی لکھی ہے تو اسے جلد عطا فرما، اگر کوئی رکاوٹ ہے تو اسے دور فرما، اگر کوئی دروازہ بند ہے تو اپنے حکم سے کھول دے، اور اگر کسی چیز میں اس کے لیے خیر نہیں تو اس کے دل کو اس سے مطمئن طریقے سے دور فرما اور اس سے کہیں بہتر عطا فرما۔
یا اللہ! اسے حلال اور پاکیزہ رزق عطا فرما، رزق میں برکت عطا فرما، صحت و عافیت عطا فرما، عمر میں خیر عطا فرما، گھر میں سکون عطا فرما، رشتوں میں محبت عطا فرما اور زندگی کے ہر موڑ پر اپنی حفاظت عطا فرما۔
❤️🤲❤️🥰🥰
2026-10-03 14:55:21
0
To see more videos from user @gujranwalaexplore, please go to the Tikwm
homepage.