@shafijansj: جب سے لانگ مارچ کا اعلان ہوا ہے، اس کے بعد سے دہشتگردی کا بیانیہ سامنے لایا جا رہا ہے۔ خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے حوالے سے پریس کانفرنسز ہو رہی ہیں۔ دو وفاقی وزرا صبح آتے ہیں، دو دوپہر کو اور دو شام کو، سب کے پاس ایک ہی اسکرپٹ ہے۔ سب دہشتگردی سے شروع ہوتے ہیں اور گورنر راج پر ختم کر دیتے ہیں۔ پھر صحافی ہیں، کوئی 24 گھنٹے دے رہا ہے، کوئی 48 گھنٹے، وہ بھی گزر گئے۔ میں چیلنج کرتا ہوں، گورنر راج لگانا ہے تو لگائیں، ایمرجنسی لگانی ہے تو لگائیں۔ ہم انتظار میں ہیں کہ کب ہوگا۔ یہ کوئی خالہ جی کا گھر نہیں کہ آپ ساڑھے چار کروڑ لوگوں کے صوبے میں گورنر راج لگا کر ان کے مینڈیٹ کو پامال کریں۔ پورے پاکستان میں ایک ہی منتخب صوبائی حکومت ہے، اور وہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔ #ShafiJan #Pakistan #KhyberPakhtunkhwa #SohailAfridi #ReleaseImranKhan