@zubairwrites298: REPOST REQUEST 🖤 ہم نے اُسے کھونے کے بعد بھی اُسی سے محبت کی، یہ کیسا عشق تھا کہ دل بھی ٹوٹا اور وفا بھی نہ گئی۔ وہ شخص ہماری زندگی سے چلا گیا، مگر دل سے کبھی نہ جا سکا۔ ہم نے بہت کوشش کی کہ اُس کی یادوں کو بھلا دیں، خود کو سمجھائیں کہ اب کچھ باقی نہیں رہا، مگر محبت کہاں کسی کی بات مانتی ہے۔ آج بھی اُس کا ذکر آئے تو دل خاموش سا ہو جاتا ہے، آنکھیں بھیگ جاتی ہیں اور اندر سے ایک آواز کہتی ہے کہ کاش وہ واپس آ جائے۔ ہمیں اُس سے کوئی شکایت نہیں، شاید ہماری قسمت میں اُس کا ساتھ ہی نہیں تھا۔ بس دکھ اس بات کا ہے کہ جسے ہم نے اپنی دنیا سمجھا، اُس کی دنیا میں ہم کبھی اتنے اہم تھے ہی نہیں۔ محبت ختم نہیں ہوئی، بس اُسے پانے کی خواہش مر گئی۔ 🥀 #deepthoughts #urdupoetry #heartbroken #fyp #sad