@expert.x5: اور کیسے نہ ہوتا تم سے عشق، جب تمہارے نام کا پہلا لفظ ہی "ع" ہے۔ وہی ع جو عشق کا آغاز ہے، جو دل میں اتر جائے تو پھر کوئی دلیل، کوئی منطق، کوئی احتیاط باقی نہیں رہتی۔ تم سے محبت شاید میری مرضی نہیں تھی، بس تمہارے نام کے پہلے حرف نے ہی میرے دل کا فیصلہ پہلے سے لکھ رکھا تھا۔ اور اب حال یہ ہے کہ تمہیں چاہنا بھی عبادت سا لگتا ہے اور تمہارا ذکر بھی سکون سا۔ تمہارے نام کا "ع" ہی کافی تھا مجھے تمہارا عاشق بنانے کے لیے۔