@icantstopov: #фильм #сериал

icantstopov
icantstopov
Open In TikTok:
Region: US
Saturday 03 October 2026 17:29:35 GMT
134096
3172
8
16

Music

Download

Comments

samokater_.68
samokater_ 68 :
так у них был 302 блок,а не 502
2026-10-03 20:50:49
48
nichistiktok
Nichis :
Блок 302 ,опечатка в сериале
2026-10-04 03:57:04
10
mrmace_1_2_
MrMace :
что не таккк
2026-10-03 20:13:29
0
user66215885179487
Серега :
Снова Бутонов
2026-10-04 06:52:31
2
userazehmdb3ox
Александр Худяков259 :
😂😂😂
2026-10-03 18:33:35
3
begen_99
Begenç 🇹🇲 :
👌👌👌
2026-10-04 03:33:01
0
luka_modric_1zm
⚽❤️ :
[Червоне серце][Червоне серце][Червоне серце]
2026-10-03 17:36:46
0
To see more videos from user @icantstopov, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos

'بالی ووڈ کے معروف اداکار نانا پاٹیکر نے کسی بھی قسم کی پرواہ کیے بغیر کھلے عام اسلام اور اذان سے اپنی محبت کا اظہار کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے نواسے کی پیدائش پر نانا پاٹیکر نے روایتی ہندو نام رسموں کی بجائے مہاراشٹر کے ایک مدرسے کے استاد کو بلا کر بچے کے کان میں اذان دلوائی۔ یہی نہیں بلکہ انہوں نے مدرسے کے 120 سے زائد بچوں کے لیے نئے کپڑوں کا تحفہ بھیجا، ان کے لیے بہترین کھانے کا اہتمام کیا اور خود ان بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا بھی کھایا۔ نانا پاٹیکر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے اذان کا ترجمہ سمجھا، تو ان کے دل کو عجیب سا سکون ملا، اسی لیے انہوں نے اپنے نواسے کو بھی زندگی کی شروعات میں اس پاک کلام کا تحفہ دیا۔' غالباً ستمبر 2026 میں اداکار نانا پاٹیکر کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں۔ انڈیا، بنگلہ دیش اور پاکستان سمیت مختلف ملکوں میں ان کی یہ تصاویر شیئر کی گئیں اور ان کے ساتھ ایک ایسی کہانی بیان کی گئی جس نے بہت سے لوگوں کی توجہ حاصل کی۔ حتیٰ کہ ٹک ٹاک پر اس حوالے سے ویڈیوز نظر آنا شروع ہوئیں کہ 'اب ان کے نواسے کو مسلمان ہونا چاہیے یا نہیں؟ تو کیا اسے بالغ ہوکر کلمہ پڑھنا پڑے گا؟؟' وغیرہ  دعویٰ کیا گیا کہ نانا پاٹیکر کے نواسے کی پیدائش ہوئی تو انہوں نے ایک مدرسے کے استاد کو بلایا، نومولود بچے کے کان میں اذان دلوائی اور مدرسے کے 120 سے زائد بچوں کو نئے کپڑے اور کھانا بھی فراہم کیا۔ سوشل میڈیا پوسٹس میں یہ بھی کہا گیا کہ نانا پاٹیکر اذان اور اسلام سے متاثر ہیں اور اذان کا ترجمہ سن کر انہیں روحانی سکون محسوس ہوا۔ اس دعوے کے ساتھ دو تصاویر بھی بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں۔ ایک تصویر میں نانا پاٹیکر ایک نومولود بچے کو گود میں لیے ہوئے نظر آتے ہیں جبکہ دوسری میں ایک مولوی بچے کے قریب دکھائی دیتا ہے لیکن جب اس دعوے کی حقیقت جاننے کی کوشش کی گئی تو کہانی کا ایک بنیادی حصہ ہی غلط نکلا۔ نانا پاٹیکر کی کوئی بیٹی ہی نہیں ہے۔ فیکٹ چیک کرنے والی ویب سائٹ نیوز چیکر کے مطابق نانا پاٹیکر کے خاندانی ریکارڈ میں ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر کا ذکر ملتا ہے جبکہ ایک اور بیٹا بچپن میں انتقال کر گیا تھا۔ تاہم ان کی کوئی بیٹی نہیں جس کا بیٹا یعنی نانا پاٹیکر کا نواسا ہو۔ اس کے بعد وائرل تصاویر کی بھی جانچ کی گئی۔ یہ تصاویر اے آئی سے بنائی گئی تھیں۔  یہ الگ بات ہے کہ نانا پاٹیکر نے ماضی میں اسلام اور اذان کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا تھا لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ انہوں نے اپنے کسی نواسے کے کان میں اذان دلوائی تھی۔ یہ پورا واقعہ کسی نے خود سے بنا کر سوشل میڈیا پر پھیلایا اور پھر یہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ یہ ابھی چند ہفتوں پہلے کی ہی بات ہے۔ ہمارا ہاں بھی ان تصاویر کو خصوصی توجہ دی گئی تھی تاہم یہ ایک فیک نیوز تھی۔ آج وہی نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے۔ تدوین ادیب یوسفزئی  #NanaPatekar #IndiaNews #FactCheck

About