@shahbaz_editzzz09: کبھی کبھی میں تنہائی میں بیٹھ کر ایک عجیب سا سوال خود سے کرتا ہوں اگر دنیا کی اتنی آزمائشیں، اتنی تکلیفیں، اتنے آنسو اور اتنی جدوجہد سہنے کے بعد بھی قیامت کے دن کسی ایک عمل، کسی ایک نیکی، کسی ایک کمی کی وجہ سے میں کامیاب نہ ہو سکا تو پھر کیا ہو گا؟ میں کہاں جاؤں گا؟ یہ سوچ میرے دل کو ہلا کر رکھ دیتی ہے۔ میں اپنی زندگی پر نظر ڈالتا ہوں تو محسوس ہوتا ہے کہ نہ میں دنیا میں کبھی مکمل سکون سے جی سکا، نہ میرے نصیب میں وہ اطمینان آیا جس کی میں نے ہمیشہ دعا کی تھی۔ پھر دل میں خوف اٹھتا ہے کہ اگر آخرت میں بھی کامیاب نہ ہو سکا، اگر قبر کے اندھیروں سے نجات نہ ملی، اگر پل صراط پر میرے قدم ڈگمگا گئے تو پھر میرا کیا بنے گا؟ @𝑫𝒖𝒏𝒊𝒚𝒂 🫴 𝑱𝒂𝒏𝒏𝒂𝒉🍂 #monetizedviews #unfreezemyacount #explorepage #1millonaudition #shahbazmx