یا اللہ! میں اس شخص کو دل سے عزیز سمجھتا ہوں، اسے اپنی ایسی رحمت کے سائے میں رکھ کہ دنیا کی کوئی پریشانی اس کے دل کو توڑ نہ سکے۔
یا رب! اگر اس کے دل میں کوئی ایسا درد ہے جسے وہ کسی سے کہہ نہیں پاتا، تو تو اس درد کو جانتا ہے… اسے اپنی رحمت سے سکون عطا فرما۔ 🤲🏻
یا اللہ! اس کی وہ دعائیں بھی قبول فرما جو اس نے آنکھوں میں آنسو لیے، خاموشی سے تجھ سے مانگی ہیں۔
اس کی وہ خواہشیں بھی پوری فرما جن کا ذکر اس نے کسی سے نہیں کیا، مگر تو اس کے دل کی ہر بات جانتا ہے۔ ❤️یا اللہ! اگر اس کی زندگی میں کوئی مشکل آنے والی ہے تو اسے اس سے پہلے ہی دور فرما، اور اگر کوئی آزمائش آ چکی ہے تو اسے صبر، ہمت اور آسانی عطا فرما۔
اس کے ٹوٹے ہوئے دل کو جوڑ دے، اس کی تھکی ہوئی روح کو سکون دے، اور اس کی آنکھوں کے ہر آنسو کو خوشی میں بدل دے۔ 🥺🤲🏻
یا اللہ! اس کے نصیب میں ایسی خوشیاں لکھ دے کہ وہ اپنی پرانی تکلیفیں بھول جائے۔
اسے اتنا عطا فرما کہ اس کے دل سے کبھی شکوہ نہ نکلے، اتنا سکون دے کہ اسے دنیا کی کسی چیز کی کمی محسوس نہ ہو، اور اتنی محبت دے کہ اسے ہمیشہ تیرا قرب محسوس ہوتا رہے۔ ❤️یا رب! اس کے والدین، گھر والوں اور تمام عزیزوں کو اپنی حفاظت میں رکھ۔
ان کے گھروں میں محبت، صحت، برکت، رزق، سکون اور خوشیاں ہمیشہ قائم رکھ۔
ہر بری نظر، ہر دکھ، ہر بیماری، ہر حادثے اور ہر مصیبت سے اپنی پناہ میں رکھ۔ 🤲🏻
یا اللہ… جب کبھی اسے لگے کہ سب راستے بند ہو گئے ہیں، تو اسے یاد دلا دینا کہ ایک راستہ ہمیشہ کھلا ہے اور وہ تیرے در کا راستہ۔
اس کے دل میں اپنا یقین اتنا مضبوط کر دے کہ مشکل وقت میں بھی وہ مسکرا کر کہہ سکے:
"میرا اللہ میرے ساتھ ہے، وہ میرے لیے کافی ہے۔" ❤️یا اللہ! اس کے لیے ھر لمحہ ھر دن ھر پل رحمت بنادے، آج کا دن اس کے لیے خوشخبری بنادے، اور اس کی آنے والی زندگی کو اپنی بےشمار نعمتوں سے بھر دے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻❤️🌹❤️
2026-10-04 06:40:42
0
To see more videos from user @tabassum01534, please go to the Tikwm
homepage.