@ihsanali9474: حجاز کے ریلوے سٹیشن کے داخلی پتھر سے بنے دروازے سے داخل ہوتے ہی آپ کو محسوس ہوتا ہے کہ آپ کسی اور ہی زمانے اور دنیا میں پہنچ گئے ہیں۔ یہاں بھاپ کے انجنوں کی اب بھی ریل پیل ہے۔ اس بارے میں کافی امیدیں ہیں کہ یہ ریلوے ٹریک مسلم دنیا کو یکجا کر سکتا ہے۔ حجاز ریلوے کو سنہ 1900 میں سلطنت عثمانیہ موجودہ ترکی کے سلطان عبدالحمید دوم کے حکم پر تعمیر کیا گیا تھا تاکہ حج کے لیے مکہ تک سفر کو آسان اور محفوظ بنایا جا سکے۔ اس سے پہلے زائرین اونٹوں پر قافلوں کی شکل میں مہینوں نہیں تو ہفتوں کا سفر کر کے مکہ پہنچتے تھے۔ دمشق سے مدینہ تک پہنچنے میں کم از کم 40 دن لگتے اور بہت سے زائرین راستے میں خشک صحراؤں اور سخت پہاڑوں کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے۔ مگر ریلوے کی تعمیر نے 40 دن کا یہ سفر مختصر کر کے صرف پانچ دن کر دیا۔ اس پراجیکٹ کے تحت ریلوے لائن کا دمشق، مدینہ سیکشن مکمل ہونے کے بعد اس ریلوے لائن کو شمال میں عثمانی دارالحکومت قسطنطنیہ اور جنوب میں مکہ تک پھیلانا منصوبے میں شامل تھا۔ لیکن مذہب اسلام کے لیے اس ریلوے سٹیشن کی اہمیت یہیں ختم نہیں ہوتی۔ اُس وقت نقل و حمل کے اس غیر معمولی منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے مالی اعانت مکمل طور پر مسلمانوں کے عطیات، عثمانی ریاست کے محصولات اور ٹیکسوں سے ہوتی تھی اور اس میں کسی قسم کی غیر ملکی سرمایہ کاری شامل نہیں تھی۔ اور یہی وجہ ہے کہ آج بھی اس راستے کو ’وقف‘ سمجھا جاتا ہے: یعنی ایک ایسا اثاثہ جو تمام مسلمانوں کا مشترکہ ہے۔ اُردن میں حجاز ریلوے کے ڈائریکٹر جنرل عظمی نالشک کہتے ہیں کہ ’یہ کسی ملک کی ملکیت نہیں، یہ کسی شخص کی ملکیت نہیں۔ یہ دنیا کے تمام مسلمانوں کی ملکیت ہے۔ یہ ایک مسجد کی طرح ہے اور اسے فروخت نہیں کیا جا سکتا۔‘ عظمی نالشک کہتے ہیں کہ ’دنیا کا کوئی بھی مسلمان حتیٰ کہ انڈونیشیا اور ملائیشیا سے آنے والا مسلمان بھی، آ کر یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ اس میں میرا حصہ بھی ہے۔‘ سلطان عبدالحمید دوم کے لیے مسلم دنیا کو متحد کرنا صرف ایک روحانی ضرورت نہیں تھی بلکہ اس کے عملی فوائد بھی تھے۔ ریلوے کی تعمیر سے قبل پچھلی چند دہائیوں کے دوران، حریف سلطنتیں عثمانی سرزمین سے کافی دور ہو چکی تھیں۔ عثمانی دنیا کے لوگوں کو آپس میں جوڑ کر سلطان عبدالحمید دوم ناصرف مسلمانوں کو بلکہ اپنی سلطنت کو بھی متحد کرنا چاہتے تھے لیکن ایسا ہو نہیں سکا۔ سنہ 1908 میں پہلی ٹرین دمشق سے مدینہ تک چلی اور اگلے ہی سال سلطان کا تختہ الٹ دیا گیا۔ اس بارے میں یہ واقعہ بھی ہے کہ جس وقت عبدالحمید ثانی اسٹیشن پہنچے اور پہلی ٹرین کی روانگی کے لیۓ فیتا کاٹا تو انجن کو اسٹارٹ کیا گیا ۔ سو سال قبل کوئلے سے چلنے والے اس انجن نے اسٹارٹ ہونے سے قبل شور مچایا جیسا کہ کوئلے سے چلنے والے انجن مچاتے ہیں- مگر عبدالحمید ثانی جو کہ عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تھے انہوں نے یہ شور سنا تو فوراً ہی نیچے سے کچرا اٹھا اٹھا کر انجن کو مارنے لگے اور اس کو فورا بند کروا دیا- ان کا کہنا تھا کہ میرے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر میں اس طرح شور مچانے کی تمہیں ہمت کیسے ہوئی- اس کے بعد اس انجن کو بند کروا دیا گیا اور عبد الحمیمد ثانی نے اسی وقت یہ حکم دے دیا کہ نبی کے شہر میں ایسے شور کرتے ہوئے انجن نہیں چلیں گے اور اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر بجلی سے چلنے والے انجن منگوانے کا حکم دیا آج سلطنت عثمانیہ ماضی کا حصہ بن چکی ہے۔ اسی طرح وہ سرحدیں، جو کبھی اس راستے کی خاص بات تھیں، اب پانچ ممالک (ترکی، شام، اردن، اور سعودی عرب) میں بٹ چکی ہیں۔ سنہ 1914 تک ہر سال تین لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کے باوجود حجاز ریلوے کا عروج صرف ایک دہائی تک ہی رہا #sultanabdulhamid #HistoryTime #trendingpost #اسلامی_تاریخ #fyp

⚔️Reality⚔️🚩
⚔️Reality⚔️🚩
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 04 October 2026 03:22:44 GMT
35979
2658
67
25

Music

Download

Comments

baba.ki.jaan2450
Baba ki jaan :
سلطان عبدالحمید اک سچے مسلمان عاشق رسول ﷺ بہادر اور عوام دوست انسان اور لیڈر تھے ۔وہ ہمارے ہیرو تھے ۔۔۔ہیرو ہیں ۔۔۔اور رہیں گے۔۔۔۔سلطان حضرت عبدالحمید پر ہزاروں رحمتوں کا نزول ہو اور شفاعت رسول ﷺ ہو آمین
2026-10-08 06:22:31
9
zikria.chadhar8
✨Zikria Chadhar ⚡ :
sultan abdulhameed ki عظمت ko slam ❤️
2026-10-21 13:59:50
1
faheemansari816
فیشن لائن ارٹس :
sulatqn na treen pahli bar dakhi thi kya sulatqn ko ni pata tha kitne aawaz hoti hy enjan ki
2026-10-15 08:43:45
0
bdullah_111
Abdullah_11 :
Masha Allah 😍 humne dekha hai ye station 🚉🥰🥰🥰
2026-10-15 18:12:32
1
userrr25777554322
Userrr25777554322 :
I love Sultan Abdul hameed sani 🥰🥰🥰🥺
2026-10-07 03:40:54
2
sarfarazalisoomro34
Mr: Sarfaraz💔 :
Sultan Abdul hameed sani
2026-10-04 04:48:38
2
pftaimoor
Taimour Ahmed :
hijaz railway me dekh ky aya madina me kuch dino phaly
2026-10-06 18:20:41
1
msaeedawan88
🌺 🌺 🌹🌹 تیری گلیاں 🌹🌹💐 :
2026-10-17 15:51:40
0
faheemansari816
فیشن لائن ارٹس :
islami tach mansoba fal ho gya to sulatan na islami tach laga deya wah
2026-10-15 08:43:12
0
engr.raham786
Engr. Raham786 :
kafar zameen py rahy ya Asman py moqadar in ka Jahanum hai. qurban jawo name mustafa py. ya jaan allah ki Allah k leya hai awr Allah k pas lot k jaye gy. ya dunya mehz exam hai Allah ap Hamary hai Hum nie ap ki traf lot k jana hai. ❤️🤲🤲🤲
2026-10-16 08:42:02
1
dreamboy9595
❤️⃝🕊d®£@mboy𝄞 :
Today Whole Muslim Ummat is missing Sultan Abdul Hamid Khan. But I Pray For Him that May Allah bless him Much in Great Heaven 💔💔💔💔💔
2026-10-11 05:10:32
1
tanveerjahanger
tanveer auto electicion&car ac :
❤️❤️❤️
2026-10-06 08:21:58
1
muhamadsad11
Sad Ali :
🥺🥺🥺
2026-10-04 07:05:13
1
m.shahidmarchant
M shahid Marchant :
[Twin hearts][Twin hearts][Twin hearts]
2026-10-26 07:36:12
0
hameedbalooch6
Hameedkhan786 :
[Heart eyes][Heart eyes][Heart eyes]
2026-10-27 07:36:04
0
bahawldin2
بہاول دین بھٹی :
♥️♥️♥️
2026-10-27 05:50:09
0
mukhtar.khan3155
MUKHTAR KHAN :
[Red heart][Red heart][Red heart]
2026-10-26 04:56:06
0
user737560120
Ahmad khan :
❤️❤️❤️
2026-10-25 03:24:30
0
user702246968609
03467481233 :
🥰🥰🥰
2026-10-18 08:26:57
0
ai.ai12345
Ai Ai12345 :
♥️♥️♥️
2026-10-27 05:52:45
0
aliali007_
aliali007_ 🇵🇸 :
🤟🤟🤟
2026-10-20 12:28:42
0
waseem.hassan940
Waseem Hassan chandio :
🥰🥰🥰
2026-10-18 08:57:07
0
jamsikander16
Sikandar Ali :
🥰🥰🥰
2026-10-27 14:02:00
0
love.for.every.th
(love for every thing ) :
🥰🥰🥰
2026-10-04 06:24:40
0
To see more videos from user @ihsanali9474, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About