یا اللہ ہمیں ایسا سچا محب بنا کہ ہماری زبان جس محبت صحابہ کا اقرار کرے ہمارے اعمال اسی محبت کی گواہی دیں ہمارے اقوال ہمارے اعمال کے ائینہ دار ہوں اور ہمارے ظاہر و باطن میں کوئی فاصلہ باقی نہ رہے۔
اے اللہ ہمارے قول و عمل میں وہ موافقت پیدا فرما کہ جو ہم زبان سے کہیں ہمارے کردار سے بھی وہی حقیقت اشکار ہو ہمیں ان مقدس ہستیوں کے نقش قدم پر چلنے والا بنا جنہوں نے محبت کو دعوی نہیں وفا بنا کر دکھایا ایمان کو لفظ نہیں عمل بنا کر دکھایا اور دین کو صرف جانا نہیں بلکہ اپنی زندگی کا ہر سانس اس کے لیے وقف کر دیا