*گودھرا گلستان کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی لمیٹڈ*
*کل رات دستگیر شکلا صاحب نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کا کہنا ہے کہ گودھرا گلستان سوسائٹی سے بڑے پیمانے پر مٹی اٹھائی جا رہی ہے میرا سوال صرف اتنا ہے کہ اگرسوسائٹی سے بڑے بڑے ڈمپر مٹی لے کر جا رہے ہیں تو یہ ڈمپر سوسائٹی میں داخل کیسے ہوتے ہیں انہیں* *سیکیورٹی اہلکاروں نے روکا کیوں نہیں یا پھر سیکیورٹی کا کوئی انتظام ہی نہیں بچپن میں سنا تھا کہ سلیمانی ٹوپی پہن لی جائے تو آدمی دوسروں کو نظر نہیں آتا خیر وہ تو ایک کہانی تھی مگر یہاں سوال حقیقت کا ہے کہ اتنے بڑے ڈمپر آخر سوسائٹی سے مٹی لے کر کیسے نکل جاتے ہیں اب چند سوالات سوسائٹی کے رہائشیوں کے سامنے ہیں مٹی کب سے اٹھائی جا رہی ہے کس کے کہنے یا اجازت سے اٹھائی جا رہی ہے یہ صرف ایک رات کا واقعہ ہے یا کئی دنوں ہفتوں یا مہینوں سے* *یہ سلسلہ جاری ہے مٹی کہاں لے جائی جا رہی ہے اور اس کی نگرانی کون کر رہا ہے* *اگر سوسائٹی میں سیکیورٹی موجود ہے تو ڈمپر اندر کیسے آئے اور باہر کیسے گئے کیا مٹی اٹھانے کی کوئی تحریری اجازت دی گئی ہے اگر دی گئی ہے تو کس نے دی اور سب سے اہم سوال جب سوسائٹی کے رہائشیوں سے ڈیوز اور ویری فکیشن کے نام پر رقوم وصول کی جا رہی ہیں تو کیا اب* *سوسائٹی کی زمین اور مٹی بھی اسی طرح استعمال یا فروخت کی جائے گی اگر واقعی سوسائٹی سے مٹی بڑے پیمانے پر اٹھائی جا رہی ہے تو اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہیے اور ذمہ دار افراد کا تعین ہونا چاہیے یہ کسی ایک فرد کا ذاتی معاملہ نہیں گودھرا گلستان کے ہزاروں خاندانوں کی امانت اور مستقبل کا سوال ہے۔ہم الزام نہیں لگا رہے ہم صرف یہ پوچھ رہے ہیں کہ سوسائٹی کی مٹی کون اٹھا رہا ہے کس کی اجازت سے اٹھا رہا ہے اور اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے رہائشیوں کو اس* *معاملے پر واضح اور شفاف جواب ملنا ضروری ہے*
*شکریہ والسلام*
*طالب دعاء محمد یعقوب بھٹوک*
2026-10-04 12:32:29
0
To see more videos from user @godhragulistan1, please go to the Tikwm
homepage.