@mehh_aesth.1: کبھی کبھی ہمارے پاس کہنے کو بہت کچھ ہوتا ہے لیکن جس سے کہنا ہو ، وہ نہیں ہوتا وقت بہت ظالم ہے ، میں نے زندگی میں جذباتی عروج اور زوال دونوں دیکھے ہیں میں نے وہ لمحات بھی چکھے ہیں جہاں ایک ساتھ کا سکون پوری کائنات سے زیادہ گہرا اور پراثر ہو جائے اور ایسی خاموشی بھی دیکھی ہے جہاں الفاظ دم توڑ جائیں بوجھل اور ناکارہ ہو جائیں جذبات اپنا اثر کھو دیں تنہائی اور ویرانی ایسی ہو کہ اندر کا شور باہر کی ساری آوازوں کا نگل جائے اور دور کہیں بجتی گھنٹی کی آواز محسوس ہو یادوں کا آسیب آپ پہ حاوی ہو جائے اور دھڑکن مدھم ہوتی سنائی دے میں جانتی ہوں کہ کوئی بھی وقت مستقل نہیں ہوتا جہاں خوشیوں کو زوال ہے وہاں غم کے گہرے سائے بھی چھٹ جاتے ہیں لیکن کبھی کبھی وقت گزرتا نہیں ہم وقت سے گزرتے ہیں اور جب وقت کے راستے سے گزرنا پڑے تو یہ اذیت بڑی اذیت ہے . . . . . . #views #viral #unfrezzmyaccount #trending #fyp

"قابلِ نفرت ہوں آپ بھی کیجئے"
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 04 October 2026 07:12:08 GMT
2047
202
1
11

Music

Download

Comments

no_way602
Ali ...? 🖤 🫤 :
.
2026-10-04 07:24:45
1
To see more videos from user @mehh_aesth.1, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About