@silentechoes153: میں جانتی ہوں وہ نہیں آئے گا پھر یہ دل ہر شام دروازے کی طرف کیوں دیکھتا ہے ۔۔۔؟؟ اس نے جاتے ہوئے صاف کہہ دیا تھا کہ واپسی نہیں ہو گی میں نے بھی سن لیا تھا سمجھ بھی لیا تھا مگر شاید دل کو سمجھانا اتنا آسان نہیں ہوتا جتنا کسی کی بات مان لینا ناجانے میں کس چیز کا انتظار کر رہی ہوں اس شخص کا جو لوٹنا نہیں چاہتا یا اس ایک لمحے کا جس میں میری ساری غلط فہمیاں ٹوٹ جائیں اور مجھے یقین ہو جائے کہ ہاں۔۔۔اب واقعی ختم ہو چکا ہے میں نے خود کو بہت سمجھایا بہت مصروف رکھا بہت دفعہ یہ سوچ کر آنکھیں بند کیں کہ شاید آج کے بعد انتظار نہیں کروں گی مگر رات جب سب آوازیں خاموش ہو جاتی ہیں میرے اندر پھر کوئی اسی راستے پر جا بیٹھتا ہے جہاں سے وہ آخری بار گیا تھا کبھی کبھی مجھے اپنے آپ پر بھی حیرت ہوتی ہے جس نے صاف کہہ دیا کہ نہیں آنا میں اسی کے لیے دل میں جگہ کیوں بچا کر بیٹھی ہوں جس نے واپسی کا راستہ خود بند کر دیا میں اسی دروازے کی طرف بار بار کیوں دیکھتی ہوں ۔۔۔۔؟؟؟ شاید اس لیے کہ میں نے جدائی کو مانا نہیں بھلایا نہیں میں جانتی ہوں کہ کچھ لوگ زندگی میں واپس نہیں آتے مگر دل دل دلیل کہاں سمجھتا ہے وہ آج بھی ان قدموں کی چاپ ڈھونڈتا ہے جن کے بارے میں اسے معلوم ہے کہ اب کبھی سنائی نہیں دے گی اور شاید میرا اصل دکھ یہی ہے مجھے اس کے نہ آنے کا غم کم ہے مجھے اپنے اندر کے اس انتظار کا غم زیادہ ہے جو آج بھی ختم ہونے کا نام نہیں لیتا 🍂

🍂
🍂
Open In TikTok:
Region: PK
Sunday 04 October 2026 12:29:43 GMT
181
16
1
1

Music

Download

Comments

user57313426
Mohsan.Mushtaq@123 :
wah. kya baat hai. bht khoob.
2026-10-04 18:45:30
1
To see more videos from user @silentechoes153, please go to the Tikwm homepage.

Other Videos


About