@sharywrite0: محبت میں ہار تب نہیں ہوتی جب کوئی چھوڑ جائے، اصل ہار تو اُس وقت ہوتی ہے جب اپنا ہی بدل جائے۔ 💔 غیر کا چھوڑ جانا تو پھر بھی سمجھ آتا ہے، مگر جسے اپنا سمجھ کر دل میں جگہ دی ہو، جس کے لیے اپنی خوشیاں قربان کی ہوں، جس کی ایک مسکراہٹ کے لیے اپنی تکلیف چھپائی ہو… جب وہی شخص بدل جائے تو انسان صرف اُس شخص کو نہیں کھوتا، بلکہ اپنے اندر کا ایک خوبصورت یقین بھی کھو دیتا ہے۔ کچھ لوگ دور جا کر نہیں بدلتے، وہ ہمارے قریب رہتے ہوئے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں۔ باتیں وہی ہوتی ہیں، چہرہ وہی ہوتا ہے، مگر لہجہ بدل جاتا ہے، احساس بدل جاتا ہے، اور سب سے زیادہ تکلیف اُس وقت ہوتی ہے جب ہمیں یقین دلایا جاتا ہے کہ کچھ نہیں بدلا، حالانکہ دل جانتا ہے کہ سب کچھ بدل چکا ہے۔ شاید اسی لیے بعض جدائیاں آنکھوں سے نہیں، دل سے روتی ہیں… کیونکہ انسان کو چھوڑنے والے سے زیادہ تکلیف اُس شخص کے بدل جانے کی ہوتی ہے جسے وہ کبھی اپنا سمجھتا تھا۔ 🥀 کچھ لوگ زندگی سے نہیں جاتے، بس دل سے اتر جاتے ہیں… اور یہی محبت کی سب سے خاموش ہار ہوتی ہے۔ 💔🥀