@deeplines0311: ایک شخص اپنی زندگی میں بہت لوگوں سے ملا۔ کسی کے پاس دولت تھی، کسی کے پاس شہرت، کوئی اپنی خوبصورتی پر ناز کرتا تھا اور کوئی اپنے عہدے پر۔ وہ شخص مگر ہمیشہ سادہ رہا، کم بولا اور جس سے تعلق رکھا، دل سے رکھا۔ وقت گزرتا گیا تو اسے سمجھ آنے لگی کہ دنیا میں ہر شخص اپنے مطلب کے مطابق رنگ بدلتا ہے۔ جو آج قریب ہے، ضروری نہیں کل بھی ویسا ہی رہے۔ تب اس نے خود سے ایک وعدہ کیا کہ وہ دنیا کے بدلتے رنگوں کے مطابق خود کو نہیں بدلے گا۔ وہ سادہ رہے گا، خاص رہے گا اور مخلص رہے گا، کیونکہ اصل خوبصورتی انسان کے کردار میں ہوتی ہے، لوگوں کی نظروں میں نہیں۔ سبق: دنیا کو اپنے رنگ دکھانے دیں، آپ اپنی سادگی، اچھے اخلاق اور اخلاص کو مت چھوڑیں۔ کیونکہ وقت بدل جاتا ہے، لوگ بدل جاتے ہیں، مگر مخلص کردار ہمیشہ یاد رہتا ہے۔ Owner 么ᴅɪʟ ᥫ᭡ #fyp #poetry