@qm.life1: اس کا مطلب ہے کہ زندگی میں ہر کسی کو اپنا دوست یا قریبی نہیں بنانا چاہیے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کو آپ جتنی عزت دیتے ہیں، وہ آپ کو اس سے بھی کم عزت دیتے ہیں، یا آپ کی عزت کو اپنا حق سمجھ لیتے ہیں۔ ایسے لوگ مطلبی ہوتے ہیں۔ اور کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو ظرف والے ہوتے ہیں۔ آپ انہیں ایک بار عزت دیں تو وہ بدلے میں آپ کو دوگنا عزت دیتے ہیں۔ آپ انہیں جھک کر سلام کریں تو وہ آپ کو گلے لگا لیتے ہیں۔ آپ ان کی چھوٹی سی قدر کریں تو وہ آپ کی بہت بڑی قدر کرتے ہیں۔ تو یہ قول ہمیں یہ سبق دے رہا ہے کہ اپنی زندگی میں ہمیشہ دوسری قسم کے لوگوں کا انتخاب کرو۔ وہی لوگ آپ کو آگے بڑھائیں گے، آپ کی عزت کی حفاظت کریں گے اور مشکل وقت میں آپ کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔#creatorsearchinsights #motivationalandlifelessonquotes #lifelessons #respect #selfworth