@immuhammadsohailafridi: میرے پاکستانیو! عمران خان صاحب کہتے تھے کہ انسان کے ہاتھ میں صرف نیت اور کوشش ہے، کامیابی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ ان شاء اللہ ہماری نیت نیک ہے، ہم دل سے کوشش کریں گے اور اپنی 100 فیصد صلاحیت دیں گے۔ آج میں یہاں عوامی طاقت سے کھڑا ہوں۔ میرے پاس نہ توپ ہے، نہ ٹینک، نہ گولیاں؛ میری طاقت آپ لوگ ہیں۔ اگر میں آج نہیں ٹوٹ رہا، نہیں جھک رہا تو اس کی وجہ عوام کی طاقت ہے۔ عمران خان صاحب بھی نہیں ٹوٹ رہے، نہیں جھک رہے۔ ان کی طاقت بھی آپ ہیں۔ آپ نے نکلنا ہے، پاکستان کی تاریخ اور تقدیر بدلنی ہے اور دنیا کو بتانا ہے کہ پاکستان کے اصل مالک عوام ہیں، وہ لوگ نہیں جو بند کمروں میں فیصلے کرتے ہیں اور عوام پر مسلط کرتے ہیں۔ آج اس جدوجہد کا آغاز ہے۔ ان شاء اللہ کل اس سے دس گنا زیادہ لوگ سڑکوں پر ہوں گے۔