شور ہے !
ہاں، اک شور ہے
اور اس شور میں
اک نفسیات رہتی ہے
جو کہ
اک تم ہو
اک میں ہوں
اور
پھر وہ تیسرا کون ہے
اندھیروں کے سبھی پردے
جب تم سے چھٹ جائیں گے
اور
پھر جب تم آسودگی کا لباس
اوڑھے
میری اور آو گے
تب بتا دینا
پر اس سیارے پہ
زندگی تو تھوڑی ہے
پوچھنا تو اتنا تھا
کہ
اک تم ہو
اک میں ہوں
پر وہ تیسرا کون ہے
رفعت فارس
2026-10-05 03:24:20
0
To see more videos from user @arzoo.official, please go to the Tikwm
homepage.