@sassy_toxic_era: ایک بات تو سو فیصد سچی ہے جو ہمیں نظر انداز کرنے کا ڈرامہ کر رہے ہوتے ہیں اصل میں اُنکے دل و دماغ میں ہمارا ہی قبضہ ہوتا ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں اگنور کر کے وہ ہمیں تکلیف دیں گے، لیکن حقیقت میں وہ خود ہر لمحہ اسی سوچ میں الجھے رہتے ہیں کہ ہم کیا کر رہے ہیں، کہاں ہیں، کس سے بات کر رہے ہیں۔ یہ نظر انداز کرنا بھی محبت کی ایک نشانی ہے، نفرت کرنے والے تو بھول جاتے ہیں، ڈرامہ نہیں کرتے۔ ڈرامہ وہی کرتا ہے جس کے دل میں آج بھی ہم بستے ہوں۔ تو سنو، ہمیں فرق نہیں پڑتا تم دیکھو یا نہ دیکھو، بات کرو یا نہ کرو۔ ہمارا تو اپنا ایک معیار ہے، ہم لاپرواہ لوگ ہیں، جہاں عزت نہ ہو وہاں دوبارہ قدم نہیں رکھتے۔ تم اپنا ڈرامہ جاری رکھو، کیونکہ جتنا تم ہمیں نظر انداز کرو گے، اتنا ہی یہ ثابت ہوگا کہ تم ہمیں بھولے نہیں ہو، تم آج بھی ہمارے ہی ہو۔ #hayanoor #urdupoetry #fypシ #goviral #unfrezzmyaccount