روشنائی سے تراشا ہے میرا کردار جس نے،
وہ استاد ہی ہے جس نے مجھے انسان بنایا۔
سکھایا ہے جنہوں نے علم کا مطلب مجھے پیارے،
میں ان سب اساتذہ کو دل سے سلام کرتی ہوں۔
تمام اساتذہ کرام کو "ٹیچرز ڈے" بہت بہت مبارک ہو!
اے پروردگار! جن اساتذہ کرام نے ہمیں علم کی روشنی دی، ہمارے اخلاق و کردار کو سنوارا اور ہمیں ایک بہترین انسان بننے کا راستہ دکھایا، تو ان سب پر اپنی خاص رحمتیں اور برکتیں نازل فرما۔اے دو جہانوں کے مالک! ہمارے اساتذہ کو دونوں جہانوں میں بے انتہا خوشیاں عطا فرما۔ ان کے دل کو ہر غم، پریشانی اور بیماری سے دور رکھ۔اللہ! ان کی تمام جائز دلی خواہشات، دعاؤں اور آرزوؤں کو پورا فرما۔جیسے انہوں نے ہمیں زندگی کی نیکی اور کامیابی کی راہ دکھائی، تو ان کو دنیا اور آخرت میں بلنـد درجات عطا فرما اور ان کی ہر محنت کا بہترین اجر عطا کر۔
آمین یا رب العالمین! 🤲✨
Heartfelt Prayers —Dr Safia
2026-10-05 03:29:56
0
To see more videos from user @usmankhaa57, please go to the Tikwm
homepage.