@immuhammadsohailafridi: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں تاریخی لانگ مارچ کے پہلے دن کی شاندار جھلکیاں وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے لکی مروت سے تاریخی لانگ مارچ کا آغاز کیا، جہاں سے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے لانگ مارچ میں شامل ہوتے گئے۔ بنوں اور وزیرستان کے قافلے بھی لانگ مارچ کا حصہ بنے اور قافلہ کرک کے جیل چوک تک پہنچا، جہاں عوام اور کارکنان نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔ وزیر اعلیٰ کے ہمراہ صوبائی کابینہ کے اراکین شفیع جان، خورشید خٹک، ایم این اے شاہد خٹک، ایم پی اے محمد سجاد جبکہ بنوں سے ایم پی اے زاہد اللہ سمیت تحریک انصاف کے رہنما اور کارکنان موجود رہے۔ لکی مروت سے کرک تک مختلف مقامات پر تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کے عہدیداران، کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی اور لانگ مارچ کے قافلے کا والہانہ استقبال کیا۔ جگہ جگہ عوام کی بڑی شرکت، نعروں اور جوش و جذبے نے لانگ مارچ کے پہلے دن کو بھرپور عوامی طاقت کا مظہر بنا دیا۔ لانگ مارچ کا قافلہ آج رات کرک کے جیل چوک میں قیام کرے گا۔ قافلہ کل دوپہر 12 بجے جیل چوک کرک سے کوہاٹ کی جانب روانہ ہوگا اور تاریخی لانگ مارچ کا سفر جاری رکھے گا۔ یہ صرف ایک قافلہ نہیں بلکہ عوام کے عزم، جذبے اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ وفاداری کا اظہار ہے۔