@arshadkhantime: پشاور: جہاز گیم کے جوئے میں ایک نوجوان نے 8 لاکھ روپے سے زیادہ ہارنے کے بعد اغوا کا ڈرامہ رچایا۔ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ گھر سے غائب ہوگیا اور اپنے والد سے لاکھوں روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔ والد نے محنت مزدوری کرکے بھی اپنے اس منہ بولے بیٹے کی ہر خواہش پوری کی، مگر افسوس کہ وہ لالچ میں آکر اس قدر سنگین قدم اٹھانے پر مجبور ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اب اسے جوئے اور فراڈ کے مقدمے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خدارا! اپنے نوجوانوں پر نظر رکھیں۔ پیسے کمانے کے لیے کبھی بھی شارٹ کٹ کا راستہ اختیار نہ کریں۔ لالچ، حرام اور غیر قانونی کاموں کے بجائے محنت، ایمانداری اور مستقل مزاجی سے پائیدار ترقی کی طرف بڑھیں۔