@afaaqfaqiiofficial1: سانحہ میرپور غم بانٹنے کی چیز نہیں، پھر بھی دوستو… ایک دوسرے کے حال سے باخبر رہا کرو۔ کبھی کبھی جو چہرہ سب کو ہنستا مسکراتا دکھائی دیتا ہے، اُس کے اندر ایک ایسی خاموش جنگ جاری ہوتی ہے جس کا کسی کو اندازہ نہیں ہوتا۔ آج سعاد کا ہنستا، مسکراتا اور محفل کو اپنی باتوں سے خوش رکھنے والا چہرہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہو گیا۔ دل یہ سوچ کر بھی اداس ہے کہ وہ اپنے اندر نجانے کتنے دکھ اور کتنے سوال لیے پھرتا رہا، مگر شاید ہم میں سے کوئی اُس کے دل کا حال نہ جان سکا۔ اپنے پیاروں کا صرف چہرہ نہ دیکھا کرو، اُن کی آنکھوں کو بھی پڑھا کرو۔ کبھی بے وجہ اُن کا حال پوچھ لیا کرو، کبھی اُن کے پاس بیٹھ جایا کرو، کبھی اُنہیں یہ احساس دلا دیا کرو کہ "اگر دل پر کوئی بوجھ ہے تو ہم سننے کے لیے موجود ہیں۔" ضروری نہیں کہ ہر غم لفظوں میں بیان ہو۔ کچھ دکھ خاموشی میں پلتے رہتے ہیں اور انسان کو اندر ہی اندر توڑ دیتے ہیں۔ اپنے دوستوں، بھائیوں، رشتہ داروں اور اُن سب لوگوں کا خیال رکھا کرو جو بظاہر مضبوط دکھائی دیتے ہیں۔ کبھی اُن کے غم کو ٹٹولنے کی کوشش بھی کیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کے چہرے کی مسکراہٹ کے پیچھے چھپا درد ہماری بے خبری کی وجہ سے بہت بڑا سانحہ بن جائے۔ زندگی صرف ہماری اپنی نہیں ہوتی، ہماری زندگی سے کئی دل، کئی رشتے اور کئی امیدیں جڑی ہوتی ہیں۔ اللہ پاک سعاد کھوکھر کو اپنی رحمت فرمائے، تمہاری مغفرت فرمائے اور تمہارے اگلے سفر کو آسان فرمائے۔ آمین۔ #saadkhokhar #سعادکھوکھر #😭😭😭