@abdullahkhamoosh: *مسجد سے نکلنے کا مسنون طریقہ* آج مدرسہ میں بچوں کو عملی طور پر مسجد سے نکلنے کا صحیح اور مسنون طریقہ سکھایا گیا۔ مسجد سے نکلنے کی سنت یہ ہے کہ نکلتے وقت پہلے بایاں پاؤں مسجد سے باہر نکال کر جوتے پر رکھا جائے، پھر دایاں پاؤں نکال کر پہلے دایاں جوتا پہنا جائے، اس کے بعد بایاں جوتا پہنا جائے۔ عام طور پر لوگ اس میں غلطی کرتے ہیں۔ بعض لوگ دایاں پاؤں پہلے نکال کر چلے جاتے ہیں، اور بعض بایاں پاؤں نکال کر فوراً بایاں جوتا پہن لیتے ہیں اور پھر دایاں پاؤں نکالتے ہیں۔ اس دوسری صورت میں ایک سنت پر تو عمل ہو گیا کہ بایاں پاؤں پہلے نکالا، لیکن دوسری سنت رہ گئی کہ جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں پاؤں پہننا چاہیے۔ اس لیے دونوں سنتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے: نکلتے وقت پہلے بایاں پاؤں، اور جوتا پہنتے وقت پہلے دایاں پاؤں۔#Support #viral #video @rahmanullah gujjar 888 @M•A•L•A•K☠️ MARWAN 👻 @itx Sanaullah @Kashif Khalid @Hafiz abdul qayum @♛𝑺𝑨𝑳𝑴𝑨𝑵_𝐊𝐇𝐀𝐍♛