@immuhammadsohailafridi: بالقسط لانگ مارچ، دوسرا دن! وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں بالقسط لانگ مارچ کا عظیم الشان قافلہ جیل چوک کرک سے لاچی، کوہاٹ پہنچ گیا ہے۔ قافلے میں کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد شریک ہے۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں ہزاروں گاڑیوں پر مشتمل یہ تاریخی قافلہ جوش و جذبے کے ساتھ کوہاٹ پہنچ چکا ہے، جس میں بزرگ شہریوں، نوجوانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کے ہمراہ ارکانِ اسمبلی، مقامی پارٹی قیادت اور دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ کارکنان کا ولولہ، عوام کی بھرپور شرکت اور قافلے کی بڑی تعداد اس تاریخی سفر کو مزید یادگار بنا رہی ہے۔ قافلے میں شامل نوجوانوں کے ہاتھوں میں پاکستانی اور پارٹی پرچم ہیں، جبکہ دلوں میں امن کی امید لیے وہ اپنے قائد عمران خان کی رہائی کے لیے پُرعزم اور پُرجوش ہیں۔ بالقسط لانگ مارچ مکمل طور پر پُرامن ہے۔ قافلہ آج رات کوہاٹ میں قیام کرے گا، جبکہ سفر کا اگلا مرحلہ کل دوبارہ جاری رہے گا۔